امریکی بحریہ کے افسر پر چین یا تائیوان کیلئے جاسوسی کی فرد جرم عائد
واشنگٹن (آن لائن) امریکی بحریہ کے ایک عہدیدارپر ممکنہ طور پر چین یا تائیوان کیلئے جاسوسی کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ لیفٹیننٹ کمانڈر ایڈورڈ لائن کیخلاف جاری کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایڈورڈ نے دو مرتبہ خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جبکہ تین بار غیرملکی حکومتوں سے رابطہ کیا۔