انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ آسام کیخلاف بھارتی الیکشن کمشن کے حکم پر مقدمہ
نئی دہلی (بھارتی الیکشن کمشن کی ہدایت پر چنائی پولیس نے وزیراعلیٰ آسام ترون گگوئی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترون گگوئی کے خلاف پیر کی صبح سیاسی پریس کانفرنس کے انتخابی مہم پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ آسام میں ان دنوں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا ماحول گرم ہے۔