بے سہارا بچوں کا عالمی دن آج منایاجائیگا
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے سہارا بچوں کا دن آج منگل کو بھرپور طریقے سے منایاجائیگا۔ اس سلسلہ میں یونیسیف اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز ، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور دیگر سرکاری ، نیم سرکاری اداروں کے اشتراک سے مختلف شہروں میں خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا۔