ایگزیکٹ کے 9 ملازمین کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت مسترد
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیورٹ میں پیر کو آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے ذیشان انور، رضوان عدنان سمیت 9 ملازمین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی دوران سماعت ایف آئی اے کے مزید 3 پراسیکیوٹر نے خود کو الگ کر لیا ہے اور عدالت میں اپنے استعفے عدالت میں جمع کرائے ہیں عدالت کو بتایا گیا ملزمان پر جعلسازی منی لانڈرنگ اور جعلی ڈگری فروخت کرنے کا الزام ہے ماتحت عدالت نے ملازمین کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔