’’بلائنڈ لو‘‘ کی عکسبندی مکمل
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز اعجاز کامران کی فلم ’’بلائنڈ لو‘‘ کی عکسبندی مکمل ہو گئی۔ آج کل فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام ہو رہا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ماتیرا، عامر قریشی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار فیصل بخاری ہیں۔ فلم عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔