مکرمی! اسلام مکمل ضابطء حیات ہے ۔ زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کیے ہوئے ۔ نہ صرف مردوں کے لئے بلکہ عورتوں کے لئے بھی ۔ جتنی عزت و احترام اسلام نے عورت کو دی ہے کسی مذہب نے نہیں دی ۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے چند خود ساختہ علماء اور چند مغرب کی نقالی کرنے والی خواتین نے دنیا بھر میں اسلام کے تصور کو بدنام کر دیا ہے ۔ بیوی کو آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دینا برابر کے حقوق کو آخری خطبے میں واضح کر دینا عورت کو پھولوں کی چھڑی سے ما رنے کی شرط رکھ دینا گھر کو دنیا میں جنت قرار دینا اس سے بڑھ کر ایک عورت کو کیا چاہیے ۔ شادی کے لئے اللہ پاک نے خود فرما دیا مرد کو عورت اگر پسند نہیں تو صبر کرے اللہ اسے اس میں بہتری دے گا لیکن عورت کی پسند کو اہمیت ہے اور نبی کریمﷺ نے جس صحابیہ کو مرد پسند نہیں تھا ، نکاح کرنے سے منع کر دیا ۔ اسلام کو پڑھیں بینڈ اور ہتھکڑیاں اس کا حل نہیں ذہنی شعور اور مثبت سوچ ضروری ہے۔ (ریحانہ سعیدہ ، گڑھی شاہو لاہور )
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024