فنکشنل لیگ پیپلز پارٹی میں خفیہ مذاکرات پیر پگارو کو پیغام پہنچادیا گیا
کراچی( سالک مجید ) الیکشن 2013کے حوالے سے سندھ میں باہمی تعاون کے لےے پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری ہیں اس سلسلے میں گذشتہ دو روز کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی منطوری سے کراچی میں فنکشنل لیگ کے سرگرم رہنما سے تفصیلی مذاکرات ہوئے ہیں۔پیر پگارا کو صدر زرداری کی جانب سے اہم پیغام بھیجا گیا ہے اور سندھ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی پیشکش اور بعض قابل عمل آپشنز زیر غور لائے گئے۔