ایپل موبائل کمپنی نے قادیانیوں سے مل کر مسلمانوں کے عقائد پر وار کیا ہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالمجید لدھیانوی نائب امراءڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، مولانا صاحبزادہ عزیز احمد، مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آباد، مولانا حافظ محمد اکرم طوفانی، مولانا عزیز الرحمٰن ثانی نے کہا ہے کہ ایپل موبائل کمپنی کا قادیانی ترجمہ والا قرآن پاک اپ لوڈ کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا مذاق اڑایا ہے۔ علماءکرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ا یپل کمپنی پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترجمہ میں مرزا غلام احمد قادیانی کو (نعوذ باللہ) نبی مانا گیا ہے اور جو آیات مبارکہ حضور اقدسﷺ کی شان میں نازل ہوئی ہیں اس سے مرزا غلام احمد قادیانی کو مراد لیا گیا ہے۔ علماءکرام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ایپل موبائل کمپنی کا بائیکاٹ کریں اور اس کمپنی کی مصنوعات کی خرید فروخت، غیرت ایمانی اور عشق نبوی کے تقاضوں کے سراسر منافی ہے۔