دینی سیاست کو سب سے زیادہ نقصان جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے پہنچایا: عبدالرﺅف فاروقی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) نا قابل اعتماد ہیں،دینی سیاست کو نقصان پہنچایا سیکیولرجماعتوںسے سیٹوںکی خیرات مانگ کر وقار مجروح کیا،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دینی سیاست کو سب سے زیادہ نقصان جماعت اسلامی اور جمعیت علماءاسلام ف نے پہنچایا ہے،سیکولر جماعتوں کے ساتھ اتحاد اورسیٹ ایڈ جسمنٹ کی کوششوں میں مذہبی جماعتوں کا وقار مجروح کیا،مذہبی قوتیں اپنا کندھا ان کے لئے پیش نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام س کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور متحدہ دینی محاذکے رہنما مولانا عبدالرو¿ف فاروقی نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کے سلسلے میں جمعیت ف اور متحدہ دینی محاذ کے متعلق جماعت اسلامی کا طرز عمل ،دینی قوتوں کو نقصان پہچانے کے مترادف ہے۔