کراچی +لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج گزشتہ روز کی تیزی کے بعد دوبارہ مندی پر آگئی کے ایس ای 100انڈیکس 86.16پوائنٹس کمی پر 13816.96 پر پہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میں 24ارب 51کروڑ روپے سے زائد کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹوں کی ڈی میوچلائزیشن تاخیر کاشکار‘ خریداروں کی عدم دلچسپی اورکاروباری حجم میں 51.12کروڑ ریکارڈ سودے ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے بینکنگ سمیت بیشتر حصص پرافیکٹ ٹیکنگ پرفروخت کردیئے کے ایس ای 100انڈیکس 86.16 پوائنٹس کمی پر 13816.96 پر آ گیا۔ 24ارب 51کروڑ 98لاکھ 35 ہزار 925روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت 35کھرب 50ارب 26 کروڑ 21لاکھ 7ہزار 877روپے رہ گئی اس طرح سرمایہ کاروں کو 24ارب 51 کروڑ روپے سے زائد خسارہ کا سامنا رہا 51کروڑ 12لاکھ 91ہزار47حصص کے زائد سودوں میں ریکارڈ کاروبار رہا مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 376کمپنیوں تک رہا اس میں 150کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 148میں کمی اور 78کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز مندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 106کمپنیوں کا کاروبار ہوا 27 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 28 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 26.24 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ3742.07 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل1 کروڑ 92 لاکھ 67ہزار 854 حصص کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا۔ جس کی قیمت 4.12 روپے بڑھ گئی اور سب سے زیا دہ کمی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.75 روپے کم ہو گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38