چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھٹو کی برسی پر صدر زرداری اور بلاول کی تقاریر کا متن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر کا متن عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حکم رجسٹرار کے نوٹ پر جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ برسی کے موقع پر زرداری اور بلاول نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔