اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) آئندہ بجٹ کا حجم30 کھرب روپے رہنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح کا ہدف 4.5فیصد رہنے کی توقع ،ٹیکس آمدن کا ہدف 23کھرب روپے رکھے جانے کی امید ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔مالی سال2012-13ءمیں مہنگائی کی شرح9.5فیصد رہنے کی توقع ہے۔ترقیاتی بجٹ میں آئندہ سال 50ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024