اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ آج وزیر اعظم گیلانی کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کرے گا۔ پچھلی سماعت ان کے وکیل اعتزاز احسن کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج تک ملتوی کردی گئی تھی اعتزاز احسن آج سے دوبارہ اپنے دلائل شروع کریں گے۔ پچھلی سماعت پر فاضل عدالت نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ دلائل مکمل کرنے میں مزید کتنے دن لیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی چیزیں ریکارڈ پر لانی ہیں اس لئے عدالت دلائل کا وقت محدود نہ کرے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024