اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس 3 روز تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئی ہے۔ کانفرنس میں پیشہ وارانہ امور سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ پاک افغان سرحد سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، پاک فوج کے پروموشن بورڈ کا 2 روزہ اجلاس آج شروع ہو گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38