لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم (ایکسپورٹ) کراچی باسط حسین کی معطلی کے احکامات تیسری مرتبہ جاری کر دیئے گئے ہیں باسط حسین کو پہلے 31 جولائی سے 30 اکتوبر اور 31 اکتوبر سے 30 جنوری تک معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ 31 جنوری سے 30 اپریل 2012ءتک معطلی کے نئے احکامات گزشتہ روز جاری کئے گئے ہیں ڈیپوٹیشن پر ایف بی آر میں کام کرنیوالے آئی بی بی کے انسپکٹر طارق اعجاز ملک کی فوری واپسی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں آفتاب اللہ شاہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا چارج سنبھال لیا ہے سپرنٹنڈنٹ کسٹم لاہور سعید احمد کی 20 اپریل سے ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
پی پی پی اور مسلم لیگ ن نورا کشتی کر رہے ہیں: خالد محمود گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف صوبائی حلقہ 161کے رہنما چودھری خالد محمود گجر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میثاق جمہوریت کی آڑ میں نوراکشتی کررہی ہیں۔