پاسبان گرائمر سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ ، موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹوں کے مختلف سکولوں کے دورے
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاسبان گرائمر سکول‘ مومن پورہ‘ لاہور کے طلبہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سکول کی پرنسپل ردا کنول نے طلبا سے خطاب کےا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر1ایجوکیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے گورنمنٹ صنعت زار مرکز‘ کشمیر بلاک‘ علامہ اقبالؒ ٹاﺅن‘ اور حمایتِ اسلام پاشا گرلز ہائی سکول‘ جنک نگر‘ سمن آباد گیا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر2 ایجوکیٹرعبدالسلام کی قیادت میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ تیزاب احاطہ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ پیر سلطان پورہ گیا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر3ایجوکیٹر ندیم رضا شیخ کی قیادت میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ موہلنوال اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ موہلنوال کا دورہ کیا ۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر4 نے اےجوکےٹر زاہد جاوید شیخ کی قیادت میں گورنمنٹ مڈل گرلز سکول‘ مغلیہ پارک‘ شاہدرہ اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ برج اٹاری گیا ۔