منیلا(نوائے وقت نیوز)ایشیائی ترقیاتی بنک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں توانائی کی قلت اہم رکاوٹ ہے ، معاشی سست روی کے باعث ملازمتوں کی عدم فراہمی سے امیر و غریب طبقے کے درمیان خلیج مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق بجلی و گیس کی قلت کے باعث مالی سال 2011 ءاور 2012 ءمیں معاشی ترقی میں بالترتیب 3 اور 4 فیصد کمی کا خدشہ ہے جبکہ حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں پیداواری لاگت میں کمی کے لیئے کوئی بہتر اقدامات بھی نہیں کئے گے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری ادارے مالی وسائل پر بڑا بوجھ ہیں پی آئی اے ، ریلوے اور سٹیل ملز گزشتہ کئی سالوں سے خسارے میں ہیں جن میں تنظیم نو کے ساتھ ساتھ ان اداروں میں حکومتی مداخلت ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تےن سالوں میں خوراک کی قیمتوں میں سالانہ اوسط 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب نوجوان نسل کو ملازمت کی فراہمی کے مقابلے میں معاشی ترقی اور سرمایہ کاری سست ہے اور ملازمتوں کی عدم فراہمی کے باعث امیر اور غریب طبقے کے درمیان مزید فرق پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024