بھارت ڈاکٹر چشتی کے بدلے سربجیت کی رہائی چاہتا ہے اس لئے وطن واپسی کی اجازت نہیں ملی: بھارتی میڈیا
کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت ڈاکٹر چشتی کے بدلے سربجیت کی رہائی چاہتا ہے، پاکستانی سائنسدان کو اسی لئے وطن واپسی کی اجازت نہیں ملی۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق اپنے جاسوس کی رحم کی درخواست پر مثبت ردعمل کے بعد پروفیسر خلیل چشتی کو جانے کا اشارہ ملے گا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر چشتی کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وہ زیادہ عرصہ جی نہیں سکیں گے۔ بھارتی جریدے ریڈف کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی صدر کی بھارت آمد اور خلیل چشتی کی رہائی سے بھارتی حکام بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں۔