برج ٹا¶ن (نوائے وقت نیوز) کرکٹ ٹیسٹ میں شاندار با¶لنگ کے باعث آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے۔ مجموعی طور پر 114 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے سکور 449 کے جواب میں 43 رنز کے خسارے کے باوجود 406 رنز 9 کھلاڑی آ¶ٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ ہیرس نے ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔ بین ہلفنہاس نے جارحانہ با¶لنگ کرتے ہوئے صرف 4 کے مجموعی سکور پر مہمان ٹیم کے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس طرح میچ پر آسٹریلوی ٹیم کی گرفت مضبوط ہو گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38