ہالی ووڈ کی فلم دی تھری سٹوجز کے تین بے وقوف دوست فلم بینوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کل پردہ سکرین پر جلوہ گرہورہے ہیں۔
دی تھری اسٹوجز میں اداکار سین ہائز، لیری ڈیوڈ ، ول ساسو اور کرس ڈائمنٹو پولس فلم میں مرکزی کرداراداکررہےہیں۔ تینوں کی بے ساختہ اداکاری اور مضحکہ خیز حرکتیں دیکھ کرفلم بین متاثرہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔فلم میں بےوقوف دوستوں کے اس گروپ کو اس وقت لینے کے دینے پڑ جاتےہیں جب اپنی حرکتوں کی وجہ سے یہ لوگ انجانے میں ایک قتل کی سازش کا حصہ بن جاتےہیں۔ یہ فلم پچاس کی دہائی میں بنائی گئی مشہورمزاحیہ فلم \\\"دی تھری سٹوجز\\\" کا سیکوئل ہےجس نےاپنے دورمیں مقبولیت کےریکارڈ قائم کئےتھے،دی تھری سٹوجز کل سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔