ملک بھرمیں بجلی کا بحران جاری ہے اور شارٹ فال چار ہزار آٹھ سو میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔
پیپکوحکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار نوہزار نو سو اٹھاون جبکہ طلب چودہ ہزار سات سو اٹھاون میگاواٹ ہے، ہائیڈل ذرائع سےدوہزار سات سو سڑسٹھ، تھرمل سے ایک ہزار چھ سو اٹھارہ اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار پانچ سو تہتر میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہےجبکہ کے ای ایس سی کو سات سو ساٹھ میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ پیداوار اور طلب میں چار ہزار آٹھ سو میگاواٹ کے فرق کے بعد ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ دورانیئے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور شہروں میں دس جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔