گورنر سندھ اور فواد چودھری کی نجی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت, وفاقی حکومت نے اداکار عمر شریف کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی کے نجی اسپتال میں کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی عیادت کی۔وفاقی حکومت نے اداکار عمر شریف کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر یاور پر مشتمل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمر شریف کا علاج ملک میں موجود ہے یا پھر انہیں بیرون بھجوایا جائے۔ آرٹسٹس پروموٹر ریحان صدیقی نے کانگریس وومن شیلا جیکسن کو خط لکھتے ہوئے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے جلد ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی۔ریحان صدیقی نے کانگریس وومن شیلا جیکسن کو عمر شریف کے امریکا میں علاج کے لیے طبی بنیادوں پر جلد ویزا جاری کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر شہاب نے بھی لیجنڈ عمر شریف کو علاج کے لیے فوری امریکا بھیجنے کی تجویز دی ہے۔