مزاحمت پر شہری زخمی، کنٹینر لوٹنے والے ڈاکو پکڑے گئے
ملتان،بورے والا، کوٹ ادو (جنرل رپورٹر، تحصیل رپورٹر، خبر نگار ) دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی، کنٹینر لوٹنے والے ڈاکو پکڑے گئے۔ تفصیل کے مطابقمخدوم رشید پولیس کو زبیراحمد نے بتایا کہ اپنے بھائی اللہ وسایا کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل پرسوارہوکر جارہے تھے کہ بنے والا روڑ پر مسلح دوڈاکو نے ہمیں اسلحہ کے زورپر روک لیا اور موٹرسائیکل چھین لی،بھائی اللہ وسایا نے مزاحمت کی تو مسلح ڈاکو نے گولی مارکر زخمی کردیا اور فرارہوگئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے قصوری چوک قیصر عباس سے تینڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی60ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے بخاری کالونی محمد علی سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی7ہزار لے گئے،تھانہ ممتازآبادکے علاقے قاسم پور نہر محمد ریاض سے تین ڈاکو اسلحہ کے زورپر نقدی20ہزار و تین موبائل چھین کر لے گئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے جیلانی ٹاون محمد اسلم کے گھر پانچ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی1لاکھ80ہزار چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 19کسی محمد سرمد سے دومسلح ڈاکو نقدی15ہزار لے گئے،تھانہ مظفرآبادکے علاقے عامرشہزاد،لابر موڑ تنویر الحسن کی موٹرسائیکلیں،سلطان پورہمڑ شہباز کے گھر سے نقدی و سونا مالیت1لاکھ64ہزار،والوٹ موڑ محمد رستم کے گھر سے پانچ بکرے مالیت1لاکھ5ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے رضوان، دلشاداحمد،تھانہ نیوملتان کے علاقے کامران کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فہیم مرتضی کے گھر نقدی و طلائی زیور مالیت3لاکھ20ہزار، محمد جاوید کے گھر سے زیور و نقدی2لاکھ79ہزار جبکہ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے فضل حسین کے گھر سے نقدی و زیورمالیت2لاکھ70ہزار چوری ہوگئے۔بورے والاسے تحصیل رپورٹرکے مطا بق 505ای بی کے رہائشی عادل ستار، مجاہد کالونی کے رہائشی عابد سعید ، مرضی پورہ کے رہائشی اصغر علی،شاہ فیصل کالونی کے رہائشی شاہ نواز کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی محمد رمضان سکنہ 171ای بی کے گھر سے موبائل فون اور نقدی چوری ہوگیا نامعلوم چوروں نے تھانہ فتح شاہ کی حدود 485ای بی میں گھر کا صفایا کر دیا تھانہ ماڈل ٹائون کی حدود آ فاق خان چوک میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے وقار سکنہ 333ای بی سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا اور فرا رہو گئے عمر فاروق سکنہ پاکپتن منی ٹرک پر سوار ہو کر تھانہ فتح شاہ کی حدود موضع مگھرانہ کے قریب جا رہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرا رہو گئے ۔کوٹ ادوسیخبر نگار کے مطابق ٹبہ مستقل غربی کا رہائشی عابد حسین للوانی،سناواں کے رہائشی واپڈا ملازم محسن عباس تھہیم ، وارڈ نمبر 10محلہ موچی والا کے رہائشی وسیم عباس سہو کاموٹر سائیکل چوری ہو گیا، بھکر کا رہائشی جاوید اقبال ماچھی گزشتہ روز کنٹینر نمبر363 پر کراچی سے اسلام آباد کے لیے گھی لوڈ کر کے جا رہا تھا کہ اڈا شبیر کوٹ ایم ایم روڈ پر شام کے وقت نامعلوم کار سواروں ڈاکوؤں نے کنٹینر کو روک لیا اور ڈرائیور جاوید اقبال سمیت ان کے ہیلپروں حسن منصور اور کبیر احمد کو باندھ کر نزدیکی ریت کے ٹیلوں میں پھینک دیا،ان کی جیبوں سے 35 ہزار روپے نقدی قیمتی موبائل فون اور کنٹینر سے گھی آئل مالیتی 85ہزار اٹھاکر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے انہیں قابو کرلیا اور خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،قصبہ گجرات کی بستی اڑی میں شوکت عباس شیخ کیجنرل سٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 5ہزار روپے نقد اور ایک لاکھ مالیت کا سامان اٹھا کر لے گئے، احسان پور میں محمد شہزاد عالمگیر کانجو کیرقبہ میں لگا بورنگ پنکھا مالی کی 20ہزار نہ معلوم ہوتا کر لے گئے پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے۔