حکومت کااگلے مرحلہ میں کرونا ویکسی نیشن کا تصدیقی عمل شروع کرنے کا عندیہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جعلی کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے ہوشیار ہو جائیں حکومت نے اگلے مرحلہ میں کرونا ویکسینیشن کا تصدیقی عمل شروع کرنے کا عندیہ دے دیا تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کے علم میں یہ بات آئی ہے شہریوں کی بڑی تعداد کرونا ویکسینیشن کرنے والی ٹیموں کے ساتھ ملی بھگت سے ویکسین لگوانے بغیر اندراج کرا کر سرٹیفکیٹ حاصل کر رہے ہیں ان اطلاعات پر ان تمام افراد کا مرحلہ وار بلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا جن کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اس مقصد کیلئے ضروری ٹیسٹنگ کٹس کا انتظام کر لیا گیا ہے جو جلد تمام سنٹرز پر میسر ہوں گی ۔