لاہور(کامرس رپورٹر ) حکومت پنجاب مائکرو نیوٹرینٹس پر 50 فیصد سبسڈی دے رہی ہے اور چاول کے شعبے کی سہولت کے لئے مزید اقدامات متعارف کرانے کا عزم رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں REAP جرنل کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ وزیر زراعت نے کہا کہ کاشت کاروں کو زرعی آلات 50 فیصد رعایت پر دئے جائیں گے جبکہ چاول کی کاشت کی مشینری پر بھی سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کو پنجاب حکومت کی زراعت کی کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کے چاول برآمد کنندگان کے ساتھ بیٹھ کر حکومت ادویات کے استعمال پر بھی مشاورت کرے گی۔انہوں نے کہا کے کاشتکاروں کے درمیان مقابلوں شروع کرائے جائیں گے تاکہ پیداوار کو بڑھایا جا سکے, حکومت لانگ گرین باسمتی کی پیداوار میں اضافہ کی طرف توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے کہا کہ تحقیق میں کمی ہونے کی وجہ سے ہم خاص طور پر ہائبرڈ باسمتی سیڈ میں فروغ نہیں پا سکے , پاکستان میں باسمتی کی پیداوار کے لئے نہائت موضوع زرعی زمین ہونے کے باوجود دوسرے ممالک اس فیلڈ میں ہم سے سبقت لیتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیداوار کی لاگت کو کم کرنے کے لئے سب سے زیادہ مؤثرطریقہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافی کرنا ہے۔اس کی مثال یہ ہے کہ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے جہاں ہائبرڈ رائس نے اری کی جگہ لے لی اور سندھ میں زبردست پیداوار ملی.علی حسام اصغر نے کہا کہ نجی تحقیق کے اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے تاکہ باسمتی رائس میں خاص طور پر ہائبرڈ کی نئی قسمیں متعارف کرانے میں مدد ملے۔ سینئر نائب صدر نے بیج کی ترقی میں نجی شعبے کی شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ان ایریاز کی نشاندہی کی جس میں بیج کی ترقی، بہتر فارم کے طریقوں اور پانی کے انتظام اور تحقیق اور ترقی کے ذریعے اعلی پیداوار سمیت انتہائی بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، چیئرمین REAPشاہ جہاں ملک، پیر سید ناظم حسین شاہ،لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی اس موجود تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38