وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عاطف کی ملاقات, صوبے میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عاطف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے کرکٹ کے فروغ کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں جنہیں سراہا جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر ز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھرپور طور پر سپورٹ کرتا ہوں۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔ کھیلوں کے فروغ میں نجی شعبے کے پروموٹرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو نچلی سطح تک لیکرجانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر رانا عاطف نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔