جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرلی اور کہا قبر کشائی،پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خود کشی کیس میں قبرکشائی،پوسٹ مار ٹم کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں ڈاکٹرماہاشاہ کی قبر کشائی،پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے کہا عدالت کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، استغاثہ کارروائی کرے ,عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹرماہاکی قبر کشائی،پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔ تفتیشی افسر نے درخواست میں کہا گیا تھا کہ رپورٹ کے مطابق گولی بائیں جانب لگی ،دائیں جانب سے خارج ہوئی، مدعی کی درخواست ہے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی۔ مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے اور مقدمے میں ملزم جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38