وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی ، وفاقی حکومت کے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی جانب سے ترقیاتی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی پروگرام اور امن کے قیام کے لیئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔عمران خان نے وزیراعلی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے کے مفاد میں کئے گئے تمام فیصلوں اور اقدامات پر صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور دیگر اہم شخصیات نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024