یونان کے جزیرے لیسبوس پر قائم پناہ گزینوں کے موریا کیمپ میں آگ لگنے کے نتیجے میں برلن اور پیرس حکومت نے وہاں کے چار سو بچوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برلن میں جرمن چانسلر میرکل نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ بھی مشترکہ زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوعمر بچوں کو ملک میں پناہ دیں ۔ ہالینڈ کی جانب سے پہلے ہی آتشزدگی سے تباہ ہونے والے اس کیمپ کے ایک سو متاثرہ بچے اور فیملیز کو پناہ دینے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ یونان میں مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ موریا میں 12 ہزار سے زیادہ پناہ گزین مقیم تھے جبکہ یہ اس کیمپ میں تین ہزار افراد کے رہنے کی جگہ تھی۔ اس واقعے کے بعد ہزاروں مہاجرین دوبارہ بے گھر ہوگئے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024