وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحمل،برداشت اور رواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناح کا خواب تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت بانی پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے کوشاں ہیں۔سردرا عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قائد کے خواب کی تعبیر کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،انشااللہ قائد کے پاکستان کو عملی تعبیر دیں گے،ایسا پاکستان جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قوم کو ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے سنہری اصول اپنانے کی تلقین کی ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر چلنا ہوگا جبکہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38