مکتوب فرانس
صاحبزادہ عتیق الرحمن
فرانس کی سیاسی و سماجی تنظیموں کا مشترکہ پروگرام
یوم دفاع کی شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام تحریک انصاف فرانس نے کیا
دنیا بھر کی طرح خوشبوں کے شہر پیرس میں بھی یوم دفاع کی شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یوم دفاع کی تقریب میں پیرس کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
یوم دفاع کی بھرپور اور پروقار تقریب کا اہتمام تحریک انصاف فرانس نے کیا۔ یہ تقریب پیرس کے نواحی شہر سارسل کے خوبصورت ذائقہ ریسٹورنٹ پرمنعقد ہوئی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، نقابت کے فرائض سینئر رہنما پی ٹی آئی فرانس یاسر قدیر نے سرانجام دئیے،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی ?ئی فرانس ماجد چیمہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ہیڈ آف چانسلری عباس قریشی نے کہا کہ ہماری تمام خوشیاں پاکستان کے پ پر قربان ، ہماری افواج ہمارا فخر ہیں ، ہمارا مان ہیں ، ہمارے شہیدوں نے اپنے خون سے سبز مٹی کی آبیاری کی ہے۔
ہیڈ آف چانسلری عباس سرور قریشی نے مزیدکہا کہ ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کے شہیدوں، جری جوانوں نے اپنی سرحدوں کے بہادر اور غیور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام مرتب کروایا۔
سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ نے کہا کہ یہ افواج پاکستان کا ہی جذبہ تھا کہ جس نے اپنی قوم کے ساتھ ملکر اپنے سے پانچ گنا بڑے اور جدید اسلحہ سے لیس دشمن کے ناپاک اداروں کو خاک میں ملا دیا اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔
ممبر احتساب و ڈسپلن کمیٹی تحریک انصاف یورپ چوہدری گلزار لنگڑیال نے کہا کہ 6ستمبر 1965کی صبح ارض پاک پر حملہ کیا لیکن جذبہ مومن کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے بعد زخم چاٹتا ہوا زلت آمیز شکست کا داغ لیکر بھاگ کھڑا ہوا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووال نے کہا کہ 6ستمبر کو دشمن صرف اس نیت سے حملہ ہوا تھا کہ اس میں بسنے والے مسلمانوں کو کشمیریوں کی طرح اپنے خون خوار پنجوں میں جکڑ کر دن رات ظلم وستم کی انتہا کرے گا مگربزدل دشمن کو پاک آرمی کے جذبے کے ہاتھوں زلت آمیز شکست کھانی پڑی
سینئر رہنما مسلم لیگ (ق ) چوہدری سجاد ڈوگہ نے کہا کہ بزدل دشمن کو شاید یہ معلوم نہیں تھا کہ اس پاک وطن کے بیٹوں نے خاکی وردیاں پہن کر اس کے ایک ایک چپے کی خفاظت اور یہاں کے بسنے والوں کی جان ومال کیلئے اپنے بدن کے ایک ایک حصہ کو کٹوانے کی قسم کھائی ہوئی ہے ،
سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یورپ چوہدری کامران یوسف گھمن سابق ٹکٹ ہولڈر NA162 بوریوالا نے کہا کہ 6ستمبر 1965ئ میں پاک فوج کے جوان بزدل دشمن کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے ہو گے قوم کے بیٹے دشمن کے بے پناہ گولہ بارود کے سامنے کٹتے رہے جسموں کے پر خچے اڑتے رہے لیکن دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہے۔
صدر پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ ونگ فرانس رضی الحسن ڈھل نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اپنے ازلی دشمن کی سازشوں، تخریب کاریوں کی بدولت اپنے وجود سے آنے سے اب تک ہمہ وقت حالت جنگ میں چلا آرہا ہے وہ دشمن جو سامنے تو منہ بنا کر بظاہر مسکین نظر آتا ہے مگر صبح شام پاکستان کو زخم دینے کا سوچتا رہتا ہے مگر پاک فوج کے جذبہ جب الوطنی کی وجہ سے جرات نہیں کرتا ہے۔
قائم مقام صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سردار ظہور اقبال نے کہا کہ6ستمبر کو تاریخی جنگ میں سازوسامان اور عددی لحاظ سے اپنے سے دس گنا بڑی طاقت کو ذلت آمیز پسپائی اور شکست پر مجبور کرکے پوری دنیا میں اس کا گھمنڈ اور تکبر خاک میں ملا دیا اور دنیا کو بتادیا کہ جذبہ ایمانی سے سرشار پاک فوج کسی بھی بڑی سی بڑی دنیاوی طاقت کو شکست دے سکتا ہے۔
سابق سرپرست اعلیٰ پی ٹی آئی فرانس مشتاق جدون نے کہا کہ6ستمبر کا دن ہماری قومی اور عسکری تاریخ میں ایک نئے باب کا آغازثابت ہوا، ہماری بہادر بری، بحری اور فضائی افواج کی پشت پر پوری قوم یکجان ہوکر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئی جس پر دنیا ہماری قوم کے ناقابل تسخیر جذبے اور مسلح افواج کے جذبہ جہاد اور ایمانی قوت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئی
صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ فرانس سید انعام اللہ نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پر کہا کہ 6ستمبر ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ عزت ووقار کیساتھ رہنے کی قومی خواہش کی غمازی کرتا ہے ہماری مسلح افواج کو دنیا کی دوسری افواج سے اس لحاظ سے بھی برتری اور فوقیت حاصل رہی ہے کہ انتہائی کھٹن اور نا مساعد حالات اور سازشوں کے باوجود اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری م?ں غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر کھایا۔
آخر میں معزز مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی