ازلی دشمن وطن عزیز کیخلاف گھنائونے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ،شجاعت بخاری
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے کہاہے کہ بلادِ اسلامی استعماری ریشہ دوانیوں کے خلاف فکری ہم آہنگی کو فروغ دیں ،عصبیتوں کے بت پاش پاش کر کے مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے یکجان ہوجائیں،ازلی دشمن وطن عزیز کے خلاف گھنائونے منصوبوں پر عمل پیرا ہے تاکہ بھارت میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور جبری ہندوتوامنوانے سے دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے، پاکستان کا نظریہ اساسی مٹانے کے لئے راء کے سلیپر سیلز متحرک ہو چکے ہیں،ففتھ جنریشن وار فیئر کے نمٹنے کے لئے عساکر پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم نفرتوںکو دفن کر دیں اور باہم شیر وشکر ہو جائیں جیسے تحریک پاکستان میں یکجان و دو قالب تھے، مغرب میں اسلامی مقدسات کی توہین روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو ایکشن لینا ہوگا .