ہربچہ دل لگاکر پڑھے اور ملک کا نام روشن کرے، جاوید میاں داد
کراچی( نیوز رپورٹر)تحفے بانٹنا سنت اور مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا ذریعہ ہے۔ لومینری لرننگ سرکل فاؤنڈیشن(LLCF) کا عزم تعلیم سب کے لئے اور مسکراہٹیں ہر ایک کے چہرے پرکے فروغ کے لئے ٹیم کے ممبر اپنے چیئرمین، نامور کرکٹر، ہر دل عزیز شخصیت جاوید میاں داد کے ساتھ کیماڑی پہنچے، جہاں بیگم ہاجرہ محمود سیکنڈری اسکول کے احاطے میں ہزاروں کی تعداد میں موجود بچوں اور ان کے اساتذہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر لومینری لرننگ سرکل فاؤنڈیشن(LLCF) کی جانب سے''Toys and goodies bags distribution''کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار کے قریب بچوں میں تحائف کھلونے اور چاکلیٹ بانٹے گئے۔ ٹیم بتی اور دیگر کا ساتھ رہا۔ چیریٹی رائٹ پاکستان کی جانب سے چاکلیٹ کے تحفے نے خوشی دوبالا کر دی۔ اس موقع پر لوگ جاوید میاں داد کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ لومینری لرننگ سرکل فاؤنڈیشن (LLCF) کی ٹیم کو دل کھول کر داد دی اور علاقے کے معززین نے خاص طورپرشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جاوید میاں داد نے اپنے مختصر مگر بھرپور خطاب میں فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے ہر بچے کو اسکول میں دل لگا کر پڑھنے اور ملک کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔ یوں یہ قافلہ تالیوں کی گونج میں رخصت ہوا۔