12ستمبر عظمت صحابہ ریلی اتحاداہلسنّت کا مظہر ہوگی، سید مسرورہاشمی
کراچی (نیوزرپورٹر) اہلسنّت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر سید مسرورہاشمی خانی نے کہاہے کہ 12ستمبرکو ایم اے جناح روڈ پر عظمت صحابہ واہلبیت اطہار ریلی اتحاداہلسنّت کا مظہر ہوگی،قوم کو ایک بارپھرمتحد ہونے کا موقع مل رہاہے، خداراذاتی اختلافات بھلاکر ایک ہوجائیں،اہلسنّت مفتیء اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی قیادت میں متحدومتفق ہیں اور ان کی ہر آوازپر لبیک کہیں گے،اپنے اتحاد واتفاق کی قوت سے تمام سازشیں ناکام بنادیں گے،حکومت گستاخوں کو قرارواقعی سزادے،قائدین کے حکم پر عظمت صحابہ واہلبیت ریلی انتہائی پرامن ہوگی،دنیاکو دکھادیں گے،وطن سے محبت کیسی ہوتی ہے۔یہ باتیں انہوں نے نیوکراچی میں عظمت صحابہ واہلبیت ریلی کے سلسلے میں اتحادعلمائے اہلسنّت کے اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ماں باپ کے گستاخ کومعاف کرسکتے ہیں لیکن توہین صحابہ واہلبیت کسی صورت برداشت نہیں ہوسکتی،حکومت گستاخوں کو کیفرکردارتک پہنچائے۔