ستمبر کا مہینہ ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے :اخلاق سونی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل برادری قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اخلاق سونی نے لانڈھی چار کے علاقے میں 6ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر کا مہینہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے جہاں 6ستمبر کو دشمن نے اچانک پاک سرزمین پر حملہ کردیا تھا اور ہماری افواج اور عوام نے مل کر اس ایسا سبق سکھایا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ پاکستان کے لئے 6 ستمبر شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہی نہیں یہ دن ہماری عظمت کا نشان ہے 6 ستمبر اپنی نوعیت کے اعتبار سے قابل فخر اور یادگار دنوں کا درجہ رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ ہماری غیور اور بہادر فوج نے ملکی سرحدوں کا دفاع باوقار انداز میں کرتے ہوئے دنیا کو یہ میسج دیا کہ پاکستان کی طرف اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی کوشش کی تو انکی انکھ نکال دینگے،ہمیں پاک افواج پر فخر ہے پاکستانی قوم ایک سیسا پلائی دیوار کے مانندہے ملک دشمنوں کے خلاف آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ کہ دفاع پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیئے ہمیں شبانہ روز محنت کرنی ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان کے بغیر ہماری کوئی پہچان نہیں۔زندہ قومیں اپنے شہیدائ کو کبھی بھی فراموش نہیں کرتی ہیں انہیں اپنے دلوں میں سجا کر رکھتیں ہیں آج بین اقوامی حالات کو دیکھیں تو ہمیں اس بات ادراک بخوبی ہوجائے گا کے ملک خداداد کے خلاف کس طرح سازیشوں کا جال بیچھا جارہا ہے جبکہ ہمارے ادارے ان سے نبر آزما ہیں اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں مگر عالمی طاقت کے بت پاکستان کے خلاف ساز ش کررہے ہیں مگر ہر محاذ پر ناکام ہیں ہماری دعا ہے اللہ پاکستان کو تا قیامت سلامت رکھے آمین۔ہمیں اپنے مسائل کے حل کے کیئے میں تمام برادریوں سے دست بستہ گزارش کرتا ہوں کہ ہم مل بیٹھیں اور مل کر جدوجہت کریں اس موقع تقریب سے ڈاکٹر نسیم،شکیل قریشی، ایوب عثمان،شاہین نے بھی خطاب اس تقریب میں برادریوں کے رہنماؤں فرزندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔