اہل حدیث جماعتوں کے تحت ’’عظمت صحابہ‘‘ ریلی کل نکالی جائے گی
کراچی ( نیوز رپورٹر) اہل حدیث جماعتوں اور اداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’تحریک دفاع صحابہ ایکشن کمیٹی‘‘ کے تحت زیر اہتمام عظیم الشان علماء کنونشن جامعہ ابی بکر الاسلامیہ گلشن اقبال میں مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری کی زیر صدارت ہوا۔ کنونشن سے جماعت غرباء اہل حدیث کے نائب امیر پروفیسر حافظ محمد سلفی، جمعیت اہل حدیث سندھ کے رہنما مولانا ضیاء الحق بھٹی، تحریک اہل حدیث پاکستان رہنما مولانا فاروق قصوری، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے مدیر مولانا ضیاء الرحمن مدنی جامع الاحسان کے مدیر مولانا احسن سلفی، مولانا ابراہیم جونا گڑھی، شیخ عبد الحنان سامرودی، مولانا ابراہیم طارق، قاری خلیل الرحمن جاوید، مولانا محمد افضل سردار، ڈاکٹر فیض الابرار صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تمام علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اہل حدیث ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 13 ستمبر اتوار کی دوپہر ’’عظمت صحابہ ریلی‘‘ میں بھر پور شرکت کریں۔