سانحہ اللہ والا ٹائون کورنگی ‘کمشنر جائے وقوعہ پہنچ گئے
کراچی ( خبر نگار)کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے اللہ والا ٹاون کورنگی میں گرنے والی عمارت کا دورہ کیا ۔وہ عمارت گرنے کے واقعہ کی اطلاع کے فوری بعد وقوعہ کی جگہ پہنچ گئے انھوں نے امدادی کاموں کی نگرانی کی ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں ۔کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ریسکیو کام مکمل کریں ۔