عمارت گرنے کے واقعات میں اضافہ حکومت کی غفلت ہے، بشیر قائم خانی
کراچی (نیوزرپورٹر)کورنگی میں چار منزلہ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کے اندھوناک واقعے پر جائے وقوعہ پر پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی زمہ دار پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ کرپٹ سندھ حکومت ہے جس نے 2013 میں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ماتحت کرکہ نا صرف شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا بازار گرم کردیا بلکہ حقیقتا شہر کے چوکیدار کو چور کے حوالے کردیا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پچھلے چار سال سے مطالبہ کررہی ہے کہ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے فی الفور علیحدہ کرکہ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ایک خود مختار ادارے کی صورت میں دوبارہ بحال و فعال کیا جائے۔