سانحہ کورنگی رواں سال عمارت گرنے کا چوتھا بڑا واقعہ ، خرم شیر زمان
کراچی(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر و رکن سدھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کورنگی میں بلڈنگ گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس شہر میںعمارت منہدم ہونے کا چوتھا واقعہ رونما ہوا ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سوتی رہی،ایس بی سی اے کی کارکردگی روز سامنے آرہی ہے،چائنا کٹنگ پر بلند و بالا عمارتیں تعمیر کر کے غربا کو بیچ دی گئیں۔ جمعرات کو جاری کردہ مشترکہ بیان میںخرم شیرزمان نے کہا کہ رواں برس چار واقعات پہ درپہ رونماء ہوئے مگر سندھ حکومت غفلت کی نیند سے نہیں جاگی، قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد محض چند روز تک جعلی کاروائیوں کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے مگرذمہ داران کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی۔ خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی عمارتیں بنانے کی اجازت دینے والے افسران کو فوری گرفتار کیا جائے،سندھ حکومت متاثرہ افراد کو متبادل جگہ یا رقم بھی فراہم کرے۔ جنرل سیکریرٹری پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔