بیوی اور بچوں کو ظالم شوہر نے گھر میں بند کر دیا
کراچی (سٹی نیوز )تھانہ آرام باغ کی حدود میں بیوی اور بچوں کو ظالم شوہر علی میمن نے گھر میں بند کر دیا،بیوی کا کہناہے کہ مجھ سے غلط کام کروانے کیلئے بولتا تھا جب میںنے انکار کیا تو مار پیٹ پر اترآیا ،شوہر گھر میں لوگو ںکو بلا کر آئس شراب اور دیگر نشہ آور چیزیںبھی بیچتا ہے، بیوی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایاکہ شوہرعلی میمن نے مجھے میرے بچوں سمیت گھر میں بند کر کے چلا گیا 1 ہفتے تک بچوں سمیت بھوک اور افلاک ک ساتھ رہی۔ نجی چینل کو جب پتا چلا تواس کی ٹیم نے تھانہ آرام باغ کے ا یس ایچ او پون کمارکے ساتھ پہنچ کر خاتون کو بازیاب کروایااور شوہر کو پابند کرکے بیوی کو اسکی ماں کے حوالے کر دیا۔