پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کنفرم کردیا
اہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کادورہ نیوزی لینڈکنفرم کردیا،دورہ میںدوٹیسٹ اورتین ٹی ٹونٹی میچزکھیلے جائیں گے۔ دورے کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈکریگا۔دورہ انگلینڈ کی طرح دورہ نیوزی لینڈ میں بھی تیس سے پینتیس کھلاڑی بھجوائے جائیں گے ۔ دورہ آئی سی سی کرونا ایس او پیز کے تحت ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے حوالے سے سخت قواعد و ضوابط کی وجہ سے دونوں سکواڈ ز میں زیادہ کھلاڑی شامل کئے جائیں ۔ کھلاڑی اور آفیشلز نیوزی لینڈ پہنچ کر چودہ دن کا قرنطینہ کریں گے اور میچز سے قبل بائیو سیکیو ببل میں داخل ہونگے ۔ سینئر ٹیم ٹیسٹ ‘ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان اے سائیڈ اس دوران چار روزہ میچز کھیلے گی ۔ ذرائع کیمطابق قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں پریکٹس میچز اور پریکٹس کیلئے بائولرز نہیں ملیں گے ۔ پریکٹس میچز نہ ہونے کی وجہ سے اضافی کھلاڑی نیوزی لینڈ بھجوائے جائیں گے ۔