کرکٹ میں نسلی امتیاز موجود‘گورننگ باڈی سنجیدہ لے : ڈیرن سیمی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور آل رائونڈر ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کرکٹ میں نسلی امتیاز موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی گورننگ باڈی کو چاہئے کہ نسلی امتیاز کو سنجیدہ لے اور کھیل کی شفافیت کی طرف توجہ دے ۔ سب جانتے ہیں نسلی امتیاز حقیقی ہے ۔ اس کے خاتمہ کیلئے کچھ تجاویز تیار کی ہیں ۔ یہ وہ چیز ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا ۔کھیل کی شفافیت کیلئے نسلی امتیاز کی طرف سنجیدگی سے توجہ دی جائے ۔ انسانوں کو نسلی امتیاز سے کیوں نہیں بچایا جاسکتا ؟اگر کھیل میں نسلی امتیاز کیخلاف آگاہی مہم چلائی جائے جہاں ہر شخص ‘ہرا نسان کو برابری کی سطح پر سلوک کیا جائے ۔ رنگت کی طرف توجہ نہ دی جائے ‘میرے خیال میں دنیا کو ایسا کرنا چاہئے ۔ بڑا عجیب لگتا ہے کہ جب دنیا میں کرکٹ کے حلقوں میں اس سلسلہ میں بات چیت میں کمی دیکھی جاتی ہے ‘اس سے سماجی ناانصافی‘ نسلی امتیاز اور اس جیسی چیزیں جنم لیتی ہیں ۔جب ان چیزوں پر توجہ دینگے تو سمجھیں گے ۔ انگلینڈ میں بلیک لائیو میٹرز کی تحریک چلائی گئی تاہم دیگر کسی بورڈ نے کوئی کام نہیں کیا ۔