گوجرخان ، بجلی کی غیراعلانیہ بندش،کاروباری طبقہ شدید مشکلات سے دوچار
گوجر خان (نامہ نگار) گوجرخان شہر میں کافی عرصہ سے واپڈا نے غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع کررکھا ہے روزانہ کی بنیادپر دن اور رات کے مختلف اوقات میں گوجرخان شہر کے کسی نہ کسی فیڈر پر بجلی بندکردی جاتی ہے جس کا دورانیہ کئی گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے گرمی کے موسم میں بجلی بندش کے باعث گھریلو صارفین بالخصوص بچوں اور ضعیف العمر افراد کو شدید اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں بجلی کی بندش سے کاروباری طبقہ کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے شہری حلقوں نے کہا ہے کہ گوجرخان شہر کے علاوہ کہیں بھی بجلی کی اتنی طویل اورروزانہ کی بنیاد پر بندش نہیں ہوتی انہوں نے مقامی قیادت اورواپڈا کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوجرخان میں بجلی کی بندش کا نوٹس لے کر شہریوں کو اس تکلیف دہ صورتحال سے نجات دلائیں۔