لاڑکانہ میں 13 روز سے بجلی غائب، مکین مشتعل، تائر نذر آتش
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے بندر روڈ کے دکانداروں نے گزشتہ 13 روز سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف بندر روڈ پر ٹائر نذرآتش کرکے دھرنا دے کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر دکانداروں حاجی رجب علی، محمد رفیق، ارشاد علی، طارق علی، نیاز احمد، فھیم احمد، محبوب سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ سیپکو کی جانب سے گزشتہ 13 روز سے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرانسفارمر مرمت کے لیے سیپکو کی جانب سے رشوت طلب کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیڈکشن بلز سمیت بجلی بلوں کی ادائیگی کے باوجود بھی رشوت طلب کیا جا رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی ٹرانسفامر کی مرمت کرکے جلد سے جلد بجلی فراہم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔