سٹوروں میں جعلی،غیر قانونی زرعی ادویات رکھنے سے گریز کیا جائے،میڈم شگفتہ
فتح جنگ (نامہ نگار ) ٹاسک فورس زراعت پنجا ب کے احکامات پر محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن ا ٹک کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم شگفتہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل جنڈکے علاقہ میں لیس خان رسی زر عی سٹور پر چھاپہ مار کر 21600روپے مالیت کی گند م میں کیڑے مار گولیاں برآمد کرکے زرعی سٹور ما لک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر دیگر زرعی سٹور مالکان کو متنبہ کیا۔ کہ سٹوروں میں جعلی اور غیر قانونی زرعی ادویات رکھنے سے گریز کیا جائے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائیگی اس موقع پر محمد شعیب بھی موجود تھے۔