ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی ، گوجر خان کچرا کنڈی میں تبدیل
گوجر خان (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران گوجر خان کے بانی صدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے اندرون شہر گلیوں محلوں میں عملہ صفائی کے نہ آنے سے ہر جگہ لگے گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو سے سانس لینا بھی محال ہے انہوں نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی کی طرف سے مون سون کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور پانی لوگوں کے گھروں اور کاروباری مراکز میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا حاجی محمد اقبال نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کیونکہ صفائی کی ابتر صورتحال سے ڈینگی اور دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔