انجمن تاجران کے انتخابات،حاجی محمد اصغر اتحاد گروپ سے مشاورت نہیں کی گئی
گوجر خان (نامہ نگار) انجمن تاجران (حاجی محمد اصغر اتحاد گروپ) کے صدر حاجی محمد اصغر قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات کے سلسلے میں انکے گروپ کے ساتھ کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی ہمارا گروپ تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا لیکن الیکشن جیسے اہم ایشو پر نظر انداز کرنے سے کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ حاجی محمد اصغر قریشی نے کہا کہ ان کا گروپ انجمن تاجران کے اس الیکشن کا بائیکاٹ اعلان کرتے ہیںانکے گروپ سے تعلق رکھنے والے دوکاندار ووٹ پول نہیں کریں گے۔