نصابی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ میں جینے کا شعور پیدا کرتی ہیں ،نعیم اشرف
واہ کینٹ (نامہ نگار) نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ نے جینے کا شعور پیدا کرتی ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کو یومِ دفع کے حوالے سے آگاہی دینا ہوگی اِن خیالات کا اظہار ڈائیریکٹر آینز سکول نعیم اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ ہوئے کیا انہوں نے کہا کے موجودہ دورمیں پیدل چلنے اور ورزش کرنے کے علاوہ کھیلوںکے گرائونڈز آباد کرنے کی سخت ضرورت ہے جبکہ کرونا کے باعث نوجوانوں کا بہت تعلیمی نقصان ہو چکا ہے لیکن ہمیں اُمید ہے کہ طلبہ اور اساتذہ سخت محنت کر کے اِس نقصان کو پورا کریں گے یومِ دفع کے موقع پر آرڈننس کلب سے ویلفئیر کلب تک ایک واک کا اہتمام کیا گیا جسکی میزبانی آئنز سکول سسٹم نے کی جس میں بزرگوں خواتین طلبہ وطلبات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نعیم اشرف نے شرکاء واک میں انعامات تقسیم کئے اور تعاون کرنے پر چئرمین پی اوایف بورڈ بلال اکبر کاشکریہ ادا کیا ۔