سول جج مری زبیر الحسن کے اعزاز میںبار ایسوسی ایشن مری کی طرف سے الوداعی تقریب
مری(نامہ نگار خصوصی) مری سے تبدیل ہونے والے سول جج مری زبیر الحسن کے اعزاز میں بار ایسوسی ایشن مری کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مر ی بار کے صدر راجہ عبد الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ زبیر الحسن سول جج مری نے بطور جج بار اور بینچ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور اپنی تعیناتی کے دوران قانون اور انصاف کی حکمرانی کے لیے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ تقریب سے مہمان خصوصی زبیر الحسن اور اور سیکرٹری مری بار ایسوسی ایشن فرحان نور عباسی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سینئر سول جج مری جناب عمر جاوید ورک،سینئر ممبرز مری بار محمد نذیر عباسی، زوالفقار امین عباسی ،مسعود احمد آکاش ، قاسم حبیب عباسی ،خالد محمودچوہدری ، ثقلین علی رضا ،، فخر محمود عباسی ، حافظ ذوالفقار عباسی، اسد اقبال عباسی ، ، عمران خان ، ناصر عباسی، گل آفتاب عباسی، راجہ اشتیاق عباسی، وسیم الدین عباسی،جلیل اختر عباسی راجہ ناصر ،،ماجد نوراجہ ، سیدہ افشاں عادل یڈووکیٹ، سردار یاسر یوسف، عامر اقبال عباسی ، راجہ بلال رحمن ، شہروز عباسی، آسیہ عرفان عباسی ایڈو وکیٹ ،حنا آکاش ، سیماب آکاش ،امان اللہ نواز عباسی، حارث نواز عباسی، حافظ محمد عدیل، حافظ محمد صیام، انوار اشراق عباسی، نعمان زیب عباسی، اویس علی مدنی سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔