گوجرخان، نوجوان قتل، دولڑکیاں شدید زخمی، مقدمہ درج
گوجرخان (نامہ نگار) محمد پرویز سکنہ ڈونگی ڈیم نے تھانہ گوجرخان میںایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا عاطف پرویز عمرتقریباًتیس سال اپنی منگیتر شازیہ کنول کو جو کہ ایک دن قبل ہمارے گھر آئی ہوئی تھی مجھے بتا کر اس کو واپس اپنے گھر گلیانہ چھوڑنے گیا اور واپس نہ آیا دوبجے رات مجھے میرے ماموں زاد بھائی مسمی ظروف نے میر ے سالے آصف محمود کے نمبر پر فون کر کے بتایا کہ آ پ کا بیٹا عاطف پرویز قتل ہو گیا ہے اور اس کی نعش گلیانہ بگرال کھیتوں میں پڑی ہوئی ہے جس پر میں اپنے سالے آصف محمود کے ہمراہ فوری طور پر جائے متذکرہ پر پہنچا جہاں پر میرے بیٹے عاطف پرویز کی نعش بھینس روڈمیرا میں پڑی ہوئی تھی جسے بذریعہ آتشیں اسلحہ قتل کیا گیا تھا پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ بوقت وقوعہ اس کے ساتھ میری ہونے والی بہو شازیہ کنول اور اس کی چھوٹی بہن سمیرا بھی ساتھ تھیں جو بھی زخمی ہیں جنہیں زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے راستہ میں قریباًساڑھے دس بجے رات ایک موٹر سائیکل پر دو نا معلوم اشخاص گھات لگائے ہوئے بیٹھے تھے جنہوں نے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے انہوں نے بذریعہ اسلحہ آتشیں میرے بیٹے عاطف پرویز کو فائر کر کے قتل اور میری ہونے والی بہو اور اس کی چھوٹی بہن کو بذریعہ آتشیں اسلحہ شدیدزخمی کیا میرے بیٹے عاطف پرویز کا شازیہ کنول کا رشتہ کرنے پر مسمی خرم شہزادکو شدید غم و غصہ تھا جس نے میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رکھی تھی مجھے قوی یقین ہے کہ انہوں نے مندرجہ بالا وجہ عناد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے میرے بیٹے کو ناحق قتل کیا ہے اور میری ہونے والی بہو اور اس کی چھوٹی بہن کو شدید زخمی کیا ہے پولیس نے محمد پرویز کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔